حکومت نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کرے،سینیٹر شیری رحمان

حکومت ادویات کی قیمتوں کی پالیسی کا سنجیدگی سے جائزہ لے،رہنما پاکستان پیپلزپارٹی

بدھ 3 اگست 2016 19:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب لوگ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں حکومت کو ادویات کی قیمتوں کا تعین کرنے والی پالیسیوں کا جائزہ لینا ہوگا۔ پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنے 22 جولائی کے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر پی پی پی پی نے کہا کے گزشتہ دو ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا یے دوسرا اعلان ہے ،پچھلے مہینے میں ٹی بی کی ادویات کی قیمتوں میں 8 فیصد اضافہ کی اجازت دی گئی تھی۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے مطابق وفاقی حکومت کے اس فیصلے سے زندگی بچانے کی 70000 ادویات جس میں ہیپاٹائٹس ، ذیابیطس، دل ، گردے اور متعلقہ مسائل اور اینٹی بایوٹک اور دیگر ادویات شامل ہیں ان کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس مہنگائی کا سب سے زیادہ شکارنچلہ طبقہ ہوگا جواپنے لیے ایک وقت کا کھانہ نہیں لے سکتے۔ شیری رحمان نے کہاکے ادویات کی قیمتوں میں 1.43فیصد سے 2.86فیصد کے اضافہ کی وجہ سے ملک بھر میں سرکاری اسپتالوں او میڈیکل اسٹورز میں زندگی بچانے کی ان ادویات کی شدید قلت پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ زندگی بچانے والی ادویات تمام سرکاری ہسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :