سارک کانفرنس سے علاقائی ممالک کے آپس میں تعلقات مزید بڑھیں گے ٗعبد القادر بلوچ

بھارتی وزیر داخلہ کسی سے نہیں ملتے تو ہمیں بھی ان سے ملنے کا شوق نہیں ہے ٗ میڈیا سے گفتگو

بدھ 3 اگست 2016 19:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ سارک کانفرنس سے علاقائی ممالک کے آپس میں تعلقات مزید بڑھیں گے ٗبھارتی وزیر داخلہ کسی سے نہیں ملتے تو ہمیں بھی ان سے ملنے کا شوق نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن سے امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے، سندھ حکومت کو رینجرز کے اختیارات میں صرف کراچی کی حد تک توسیع نہیں کرنی چاہیے اگر سندھ کے عوام رینجرز سے مطمئن ہیں تو پورے سندھ میں آپریشن کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن کا مقصد نیشنل ایکشن پلان کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد کیا گیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سارک کانفرنس کا ایجنڈا دہشت گردی کے حوالے سے ہے اور اس طرح کی کانفرنس کے انعقاد سے سارک ممالک آپس میں ایک دوسرے کے زیادہ قریب ہوں گے جبکہ روابط اور تعلقات بھی بڑھیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر بھارتی وزیر داخلہ کسی سے نہیں ملتے تو ہمیں بھی ان سے ملنے کا شوق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :