پوپ فرانسس نے حقیقت پسندانہ بیان دیکر مسلم امہ کے جذبات کی ترجمانی کی،مفتی محمدنعیم
معاشرتی ناانصافیاں،گورے اور کالے کی تفریق، مالی مفادات،غربت وبیروزگاری دہشت گردی کے بڑے عوامل ہیں،مہتمم جامعہ بنوریہ
بدھ 3 اگست 2016 18:44
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) دہشتگرداسلام ومسلمان نہیں، پوپ فرانسس نے حقیقت پسندانہ بیان دیکر مسلم امہ کے جذبات کی ترجمانی کی،معاشرتی ناانصافیاں،گورے اور کالے کی تفریق، مالی مفادات،غربت وبیروزگاری دہشت گردی کے بڑے عوامل ہیں،عیسائی برادری اپنے پوپ کی بات دل سے تسلیم کرے، بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنسوں سے آگاہی پیداکی جائیں، جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے عیسائیوں کے عالمی روحانی پیشواء کا بیان’’ دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں‘‘ کو سراہتے ہوئے کہاکہ پوپ فرانسس کے حقیقت پسندانہ بیان نے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ،دہشت گردی کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے، معاشرتی ناانصافیاں، تفرقات،گورے اور کالے کی تفریق، مالی مفادات،غربت وبیروزگاری دہشت گردی کے سب سے بڑے عوامل ہیں، امریکی اور یورپی میڈیا اور حکمرانوں کو بھی اسی حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت اور عیسائی برادری کو اپنے پوپ کی بات دل سے تسلیم کرنی چاہیے اور بین المذاہب ہم آہنگی کارنفسزسے آگاہی پید اکی جائے ہے ،دنیا میں دہشت گردی کے واقعات کو اسلام سے جوڑنے کی کوششیں نہ کی جائیں ،دہشت گردی کا واقعہ رونما ہو تاہے تواسے اسلام سے جوڑنے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے جس سے صاف ظاہر ہوتاہے عالمی سطحی پر کوئی قوت ایسی ہے جو اسلام اور مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دینے کی کوشش میں مصروف ہے ، انہوں نے کہاکہ1400سال قبل دنیا تسلیم کرچکی ہے کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے معمولی بات پر جنگ وجدل کیلئے میدان میں آنے والوں کو باہم شیر وشکر بنادیا ایسی کوئی مثال کسی دوسرے مذہب میں نہیں ملتی ، دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق ہوتا تو آج مسلمان یوں مظلومی کا شکار نہ ہوتے، معاشرہ میں دہشت و بد امنی کا راج اور لوگوں کو خوف زدہ کرنا دہشت گردی کہلاتی ہے، اسلام امن وسلامتی کا داعی اپنے ماننے والے کو تو امن دیتا ہی ہے نہ ماننے والے کیلئے بھی ایسے حقوق رکھے ہیں کہ جن کے ساتھ اس کی جان ،مال اور عزت محفوظ رہتی ہے، انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا سب سے بڑے شکار اسلامی ممالک اور مسلمان ہیں،انھوں نے کہاکہ افغان ، کشمیر ، چیچنیا، فلسطین،برما، عراق اور شام ان ممالک میں دہشت گردی کس نے کی،جن ممالک میں اب تک لاکھوں لوگ قتل ہوچکے ہیں، یورپ میں ایک شخص بھی مرتاہے تو اس پر پوری دنیا کو للکارا جاتاہے ،برما ،کشمیر،فلسطین میں گزشتہ کئی سال سے مسلمانوں کو چن چن کر ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر کسی کے کانوں میں جو تک نہیں رینگتی ، خون مسلم کو سستا کردیا گیاہے اور الٹا امت مسلمہ کو دہشت گردی کا ذمہ دار ٹہرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
وزیردفاع ودفاعی پیداوارسے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
حکومت اپنی مدت پورے کرے گی ، ہم اس کے ساتھ ہیں ،قمرالزمان کائرہ
-
قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی مذمت
-
نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید تربیت کو ترجیح دی جائیگی‘خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا نے منگلا بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کے ایک اور پیکیج کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا
-
ریلویز میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فیول مینیجمنٹ سسٹم کا آغاز ہو گیا
-
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
-
وزیر دفاع و دفاعی پیداوار سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.