ڈپٹی کمشنرصحبت پور آغاشیرزمان خان نے صحبت پور شہرکے وسط میں جھاڑولگا کر صفائی مہم کا افتتاح کیا

بدھ 3 اگست 2016 18:44

صحبت پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) ڈپٹی کمشنرصحبت پور آغاشیرزمان خان نے صحبت پور شہرکے وسط میں جھاڑولگا کر صفائی مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صحبت پور شہریوں اور دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے۔اس سلسلے میں شہری میونسپل کمیٹی کے عملے کیساتھ تعاون کریں۔

(جاری ہے)

شہری اپنے گھروں اور کاروباری مراکز کی صٖفائی کرتے ہوئے کچرا، کچرے دان میں ڈالیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کچرا سیوریج کی نالیوں اور روڈ کے وسط میں ہرگز نہ پھنکیں۔سیوریج کی نالیوں میں کچرا پڑنے سے سیوریج کا سسٹم بند ہو جائے گا۔اور شہر میں گندگی بڑھے گی۔ڈپٹی کمشنر صحبت پور آغاشیرزمان خان نے کہا کہ صحبت پور شہرکو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا ہماری اولین ترجیہی ہے۔

متعلقہ عنوان :