پاکستان راہ حق پارٹی کا یوم آزادی پر ریلی نکالنے کا اعلان

جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منائیں گے، سعیداﷲ

بدھ 3 اگست 2016 18:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) پاکستان راہ حق پارٹی ضلع پشاور نے 14اگست 2017کوپاکستان کی 70ویں یوم آزادی پر یوم آزادی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ہے، صدر پاکستان راہ حق پارٹی ضلع پشاور سعیداﷲ کے مطابق پاکستان راہ حق پارٹی ضلع پشاور14اگست کوجشن آزادی پر یوم آزادی ریلی نکالے گی جس میں ضلع بھرکے ذمہ داران اور کارکنان بھرپور تعداد میں شرکت کریں گے، انہوں نے تمام پی کے صدور کو ریلی کے لئے بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایت جاری کردیے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بہت بڑی نعمت ہے، جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منائیں گے۔

متعلقہ عنوان :