ضلع ناظم پشاورمحمد عاصم خان کا حاجی کیمپ چلڈرن ہسپتال میں بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح

تمام مراکز صحت میں ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کی بروقت حاضر ی یقینی بنانے کیلئے جلد سے جلد بائیو میٹرک سسٹم لگادئیے جائینگے ‘ جبکہ لیٹ آنے والے ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کی اس دن کی تنخواہیں کاٹ دی جائیگی ‘ ضلع ناظم

بدھ 3 اگست 2016 17:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 اگست ۔2016ء)ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے گذشتہ ماہ اجلاس کے دوران ضلع کے تمام مراکز صحت میں ڈاکٹروں اور ملازمین کی سرکاری اوقات کار کے مطابق حاضر ی کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم لگانے کے احکامات جاری کئے تھے جبکہ آج بروز بدھ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے اپنے اعلان کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صفت غیور میموریل ( حاجی کیمپ چلڈرن ہسپتال ) کا دورہ کیا اس موقع پر ٹاؤن ونائب ناظم محمد شعیب بنگش ‘ ڈسٹرکٹ ممبر ملک امان‘ ڈسٹرکٹ ممبر ارباب اکبر نواز ‘ ٹاؤن ممبرمحمد سعیداور ڈسٹرکٹ ممبر حاجی زبیر علی بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خا ن نے ہسپتال میں ڈاکٹروں اور ملازمین کی سرکاری اوقات کار کے مطابق حاضر ی کو یقینی بنانے کے لئے جدید بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح کیا اس دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈ ز کا دورہ کیا اور مریضوں سے انکو دی جانے والی صحت اور دیگر سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی جبکہ مختلف وارڈز میں ریکارڈ چیک کیا اور ہپستال میں سرکاری ادویات کی فراہمی اور ریکارڈ کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاکہ جلدہی ضلع کے تمام مراکز میں ڈاکٹروں اور ملازمین کی سرکاری اوقات کار کے تحت حاضری کو یقینی بنانے کی غرض سے بائیو میٹرک سسٹم جلد ہی لگادیئے جائینگے انہوں نے کہا کہ لیٹ آنے والے ملازمین کی اس دن کی تنخواہ اور دیگر مراعات کاٹ دی جائیگی انہوں نے پشاورکے تمام مراکز صحت کے ملازمین کو تنبیہ کی کہ مریضوں کی دیکھ بھا ل میں کوئی کسر نہ اٹھائی جائے بصورت دیگر سخت کاروائی کیلئے تیارہے