پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، نایاب نسل کے پرندے (شاہین) اسمگل کرنے کی کوشش کوناکام بنادیا

بدھ 3 اگست 2016 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے ناکہ کھاری چیک پوسٹ(وندر،بلوچستان) کے علاقے میں ایک مسافر کوچ کی ِ چیکنگ کے دوران ایک مسافرسے نایاب قسم کے04 پرندے(شاہین)برآمد کر لیے جوکہ کوئٹہ سے کراچی لائے جا رہے تھے ۔ تاکہ بعدازاں انہیں بیرون ملک اسمگل کیا جاسکے۔ بین الاقوامی اور ملکی قوانین کی رُو سے اس طرح کے نایاب نسل کے پرندوں کا شکار اور اُنکی نقل و حمل پر مکمل پابندی ہے ۔

(جاری ہے)

اسی قانون کے تحت پاکستان کوسٹ گارڈز نے ماضی میں بھی اپنی ذمہ داری کے علاقے سے 285نایاب نسل کے پرندوں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا ہے ،اور ان پرندوں کو اپنی تحویل میں لے کرمحکمہ وائلڈلائف WWF) (کے نمائندوں کی موجودگی میں آزاد کیا۔ بعد ازاں پاکستان کوسٹ گارڈزکی طرف سے ان نایاب نسل کے پرندوں کوکراچی منتقل کیا گیا اور ہاکس بے ساحل پر آزاد کر دیا گیا ۔محکمہ وائلڈلائف WWF) ( کے متعلقہ نمائندگان اور میڈیا کی بڑی تعداد بھی اس تقریب میں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :