جمعیت علمائے اسلام ضلع چارسدہ کا عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کی طرف سے جے یوآئی کے خلاف جلسوں میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار

Malik Usman ملک عثمان بدھ 3 اگست 2016 16:03

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اگست - 2016ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع چارسدہ کا عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کی طرف سے جے یوآئی کے خلاف جلسوں میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار ۔ ا ے این پی بے بنیاد الزامات سے باز نہ آئی تو اتحاد کو شدید دھچکا لگے گاجس کا فائدہ مخالف جماعتوں کو ہو گا۔ مولانامحمد ہاشم خان ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی اور تحصیل کونسل کا اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان دار الادب میں منعقدہوا۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری مفتی پیر گوہر علی شاہ ، نائب امیر مولانا شوکت علی ، حاجی عبدالرشید ، مفتی طاہر اللہ ، پیر اکبر ، ضلعی ترجمان عطاء اللہ خان،تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر الطاف، اعظم جان اور مفتی نور الامین کے علاوہ منتخب تحصیل ممبران اور دونوں کونسلوں کے اراکین نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جے یوآئی کے عالمی اجتماع کے تیاریوں کے حوالے سے طویل غور و حوض ہوا اور اجتماع کو کامیاب بنانے کیلئے تجاویز پیش کئے گئے ۔

اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں کی کار کر دگی پر بھی غور کیا گیا اور ان کی کار کر دگی کو فغال بنانے کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی ۔ اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت اور عہدیداروں کی طرف سے جلسوں میں جے یوآئی کے خلاف نازیبا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر کڑی تنقید کی گئی اور واضح کیا گیا کہ اے این پی نے یہ سلسلہ بند نہ کیا تو اتحاد کو شدید دھچکا لگے گا جس کا فائدہ مخالف سیاسی پارٹیوں کو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :