واپڈا نادہندگان کے خلاف واپڈا پولیس کا کریک ڈاؤن ۔ 391 واپڈا نادہندگان کو گرفتار کرکے عدالت کے حکم پر پابند سلاسل کیا گیا

Malik Usman ملک عثمان بدھ 3 اگست 2016 16:03

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اگست - 2016ء) واپڈا نادہندگان کے خلاف واپڈا پولیس کا کریک ڈاؤن ۔ 391 واپڈا نادہندگان کو گرفتار کرکے عدالت کے حکم پر پابند سلاسل کیا گیا۔ نادہندگان سے 3کروڑ روپے کی ریکوری ۔کنڈا کلچر اور نادہندگان کے خلاف اپریشن جاری رہیگا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیوپیسکو انور الحق کی ہدایت پر واپڈا پولیس نے ڈی آئی جی محمد طاہر خان ، ایکسین واپڈا محمد عارف اور ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کے احکامات پر عمل درآمد کر تے ہوئے 391واپڈا نادہند گان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 462IJKکے تحت مقدمات درج کرکے عدالتی حکم پر جوڈیشل حوالات میں پابند سلاسل کیا گیا ۔

واپڈا پولیس کی ٹیم نے ایس ایچ او محمد فاضل خان کی سربراہی میں واپڈا پولیس ٹیم نے ا یس ڈی او اربن ،رورل عثمان ، ایس ڈی او اتمانزئی محمد نعیم خان ، ایس ڈی او سرڈھیری رضوان اللہ ، ایس ڈی او عمر زئی عبدالراز ق کے ہمراہ مختلف علاقوں میں واپڈا نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور حصوصی اپریشن کے دوران 391واپڈا نادہندگان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے تمام نادہند گان کو عدالتی حکم پر پابند سلا سل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

حصوصی اپریشن کے دوران نادہندگان سے 28958738روپے ریکوری کی گئی ۔ اس حوالے سے واپڈا پولیس کے ایس ایچ او محمد فاضل خان نے میڈیا کو بتایا کہ ایکسین اور ڈی پی او کے واضح احکامات کے بعد پولیس اور واپڈا ٹیم نے مشترکہ کاروائی کی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف اپریشن جاری رہیگا اور اس حوالے سے کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی ۔ ایکسین چارسدہ محمد عارف خان ، چےئرمین محمد اکرام ، مرجان علی ، ثناء اللہ اورحسن زیب نے واپڈا پولیس اور واپڈا ٹیم کی شاندار کار کر دگی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ اپریشن بلا امتیاز جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :