آل پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین چارسدہ ڈویژن کے زیر اہتمام پیسکومیں ناکافی خفاظتی انتظامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Malik Usman ملک عثمان بدھ 3 اگست 2016 16:03

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اگست - 2016ء) آل پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین چارسدہ ڈویژن کے زیر اہتمام پیسکومیں ناکافی خفاظتی انتظامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ ناکافی خفاظتی انتظامات کی وجہ سے واپڈا ملازمین کو آئے روز خادثات پیش آرہے ہیں جو اکثر و بیشتر جان لیوا ثابت ہو تے ہیں۔ چےئرمین اکرام اللہ ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) چارسدہ ڈویژن کے زیر اہتمام واپڈا ملازمین کے ناکامی خفاظتی انتظامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔

مظاہرے سے ڈویژنل چےئرمین اکرام اللہ ، سیکرٹری حاجی مر جان علی ، حسن زیب ، ثناء اللہ اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے لائن سٹاف کیلئے ٹی اینڈ پی اور پی پی ای کی عدم فراہمی اور پیسکو میں سیفٹی کے ناکافی انتظامات پر شدید تنقید کی گئی ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ لائن سٹاف کو سیفٹی کی ناکافی انتظامات کی وجہ سے جان لیوا حادثات پیش آ رہے ہیں اور حادثات کی وجہ سے نہ صرف ایک گھرانہ اپنے کفیل سے محروم ہو جاتا ہے بلکہ محکمہ بھی ایک ماہر اور تجربہ کار لائن مین سے محروم ہو جاتا ہے ۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لائن سٹاف کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائے ۔ واپڈا دفتر میں مظاہرے کے بعد احتجاجی مظاہرین نے فاروق اعظم چوک تک احتجاجی ریلی نکالی ۔

متعلقہ عنوان :