چارسدہ میں سیشن کورٹ کے قریب مسلسل دو دھماکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

Malik Usman ملک عثمان بدھ 3 اگست 2016 16:03

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اگست - 2016ء) چارسدہ میں سیشن کورٹ کے قریب مسلسل دو دھماکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ چارسدہ ہسپتال میں عوام کا جم غفیر ۔ رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہرشاہ ، ایم پی اے فضل شکور خان، ضلع ناظم فہد ریاض خان ، نائب ناظم مصور شاہ، ڈپٹی کمشنر طاہر ظفر عباسی اور دیگر سیاسی اور سرکاری شخصیات نے ہسپتال میں زحمیوں کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ کے قریب پے درپے دھماکوں کے نتیجے میں زحمی ہونے والے ٹی ایم اے اہلکاروں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال کے سرجیکل وارڈ میں شفٹ کیا گیا جبکہ دو زحمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ واقعہ کے فوری بعد رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ،ایم پی اے فضل شکور خان، ضلع ناظم فہد ریاض خان ، نائب ناظم مصور شاہ، ڈپٹی کمشنر طاہر ظفر عباسی، تحصیل ناظم خلیل بشیر خان عمر زئی ، اپوزیشن لیڈر قاسم علی خان محمد زئی ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مصباح اللہ ، الحدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر نور حسین، متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے مرکزی صد ر حکیم اللہ فوجی اور دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے ہسپتال کا دورہ کرکے زحمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔