چیئرمین یونین کونسل چوہدری محمد تنویر ساقی کمبوہ کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں۔

Malik Usman ملک عثمان بدھ 3 اگست 2016 16:01

کسووال چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اگست - 2016ء) چیئرمین یونین کونسل چوہدری محمد تنویر ساقی کمبوہ کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں۔ چیئرمین یونین کونسل نمبر75چوہدری محمد تنویر ساقی کمبوہ کی والدہ ماجدہ طویل علالت کے بعد گزشتہ روز نواحی گاؤں 9چودہ ایل میں وفات پا گئیں۔

(جاری ہے)

مرحومہ کی وفات پر عوامی، سماجی و سیاسی حلقوں ، سابق تحصیل ناظم چوہدری محمد طفیل، چوہدری ساجد منیر ازہر ایڈووکیٹ ، چوہدری عمران اشرف، حاجی محمد منشاہ، الحاج ایم اے جاوید، محبوب احمد شفقت کمبوہ، رائے غلام عباس کھرل ، تصدق رفیق بھٹی اور منور حسین نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :