بھارتی وزیرداخلہ کی پاکستان آمد،آزادی کشمیر کے حق میں احتجاج،بھارت کیخلاف نعرے بازی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 3 اگست 2016 15:32

بھارتی وزیرداخلہ کی پاکستان آمد،آزادی کشمیر کے حق میں احتجاج،بھارت ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 اگست2016ء) :بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کی پاکستان آمد پر آزادی کشمیر کے حق میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے،کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے،احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

جن پر مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی بربریت کے خلاف جبکہ آزادی کشمیر کے حق میں نعرے درج تھے۔مظاہرے کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔بھارتی وزیرداخلہ کے خلاف راولپنڈی،مظفر آباد،ملتان سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔