Live Updates

پی ٹی آئی نے اپنی پٹیشن میں ثبوت نہ ہونے کا تسلیم کیا ہے۔دانیال عزیز

پاناما پیپرز سے متعلق تمام درخواستوں میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔رہنماء مسلم لیگ(ن)کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 3 اگست 2016 15:32

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 اگست2016ء) :مسلم لیگ(ن)کے رہنماء دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنی پٹیشن میں ثبوت نہ ہونے کا تسلیم کیا ہے،پاناما پیپرز سے متعلق تمام درخواستوں میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے پٹیشن میں خود کہتے ہیں کہ ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔پی ٹی آئی نے اپنی پٹیشن میں ثبوت نہ ہونے کا تسلیم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام درخواستیں بغیر ثبوت کے دائر کی گئیں۔تمام درخواستوں میں پاناما پیپرز کے بارے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔دانیال عزیز نے کہا کہ شیخ رشید کی درخواست میں وزیراعظم آئرلینڈ کے استعفے کا ذکر کیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :