اسٹیٹ بینک فیصل آباد کے باہرڈکیتی کی واردات،مزاحمت کرنے والا زخمی دم توڑ گیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 3 اگست 2016 15:02

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اگست2016ء) :اسٹیٹ بینک فیصل آباد کے باہر ڈکیتی کی واردات پر مزاحمت کرنے والا زخمی دم توڑ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک فیصل آباد کے باہرشہری آصف کے ساتھ ڈکیٹی کی واردات کا واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

جس پر آصف نے مزاحمت کی تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ذرائع کے مطابق زخمی کو ہسپتال لایا گیا تو بجلی بند تھی ،تاہم ڈاکٹرز موبائل فونز کی لائٹ پر زخمی کا علاج کرتے رہے۔لیکن آصف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :