پروٹینز کے زیادہ استعمال سے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، طبی تحقیق

بدھ 3 اگست 2016 14:39

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اگست۔2016ء) پروٹینز کے زیادہ استعمال سے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں کی گئی طبی تحقیق کے مطابق سرخ گوشت ، انڈوں ، پراسیسڈ اور غیر پراسیسڈ خوراک کا زائد استعمال انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتاہے۔ نتائج کے مطابق بہترین صحت کیلئے خوراک کے ساتھ ساتھ طرززندگی پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ماہرین نے بتایا کہ پودوں سے حاصل ہونے والی پروٹینز کے استعمال سے شرح اموات میں کمی لائی جاسکتی ہے جبکہ جانوروں سے حاصل کی گئی پروٹینز کے استعمال سے خطرات کی شرح زیادہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :