فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے 1لاکھ 97ہزار294بیگز خون کاعطیہ

بدھ 3 اگست 2016 14:26

پشاور ۔03 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اگست۔2016ء) فرنٹیئر فاؤنڈیشن نے تھیلیسیمیا وہیموفیلیا ودیگر امراض میں مبتلا بچوں اور مریضوں کو 197294بیگز خون واجزائے خون فراہم کئے جن میں ادارہ میں رجسٹرڈ مریضوں 165500جبکہ سرکاری ونجی ہسپتالوں اور دیگر اداروں کو 91704بلڈبیگزکی فراہمی شامل ہے ،یہ اعداد وشمار فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمدحلیم کی زیرصدارت منعقد ہ ماہانہ اجلاس میں جاری کئے جس میں فراہم کی جانے والی خدمات کی رپورٹ پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایاکہ فرنٹیئر فاؤنڈیشن نے اب تک 172194بلڈبیگز اکٹھے کئے جس میں مجموعی طورپر 197294بیگز خون واجزائے خون فراہم کیے، اجلاس میں کارکردگی رپورٹ پر اطمینان کااظہار کیاگیا اس موقع پر صاحبزادہ محمدحلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امراض خون میں مبتلا بچوں اور دیگر مریضوں کو خون کی فراہمی عوام خصوصاً طلباء کی بدولت ممکن ہوئی جو بلڈ کیمپوں کے نہ صرف انعقاد بلکہ عطیات خون جمع کرانے میں بھی مددگار ثابت ہورہے ہیں‘ انہوں نے خون جمع کرنے والی ٹیموں پر زور دیاکہ وہ بلڈ کیمپوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ عوام میں عطیات خون کے حوالے سے شعور بھی اجاگرکریں تاکہ ننھے بچوں کی ضروریات کو بروقت پورا کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :