اوکاڑہ کے گر د و نواح میں لڑائی جھگڑے کے چار واقعات میں ماں بیٹی سمیت چھ افراد کو زخمی کر دیا پولیس نے 21ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے

Malik Usman ملک عثمان بدھ 3 اگست 2016 14:11

اوکاڑہ۔(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اگست - 2016ء) ۔۔اوکاڑہ کے گر د و نواح میں لڑائی جھگڑے کے چار واقعات میں ماں بیٹی سمیت چھ افراد کو زخمی کر دیا پولیس نے 21ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے تفصیلات کے مطابق قصبہ اٹھوال خالصہ میں محمد یونس کے گھر میں گھس کر محمد نواز ،احسان اور وارث نے اپنے دیگر سات ساتھیوں کی ہمراہ یونس ، اس کی بیوی شہناز اور بیٹی سدر ہ بی بی کو تشدد کانشانہ بنا کر زخمی کردیا جبوکہ میں محمد عمران وغیر ہ تین افراد نے بشیر احمد کو تشدد کانشانہ بنایا حیات پور میں ریاض کے گھر گھس کر اللہ دتہ او رمختار وغیرہ چار افرا دنے تشدد کر کے اسے زخمی کر دیا نئی آبادی راجووال میں نعیم اختر کو آصف ، نیاز وغیرہ چار افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا پولیس نے تفتیشی کارروائی شروع کر دی

متعلقہ عنوان :