صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور مسلم لیگ ن کے راہنما میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ اگلا سال روشن پاکستان کا سال ہوگا

Malik Usman ملک عثمان بدھ 3 اگست 2016 14:09

اوکاڑہ۔(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اگست - 2016ء) ۔۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور مسلم لیگ ن کے راہنما میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ اگلا سال روشن پاکستان کا سال ہوگا قیادت وعدوں کو عمل کاروپ دینے کی اہلیت رکھتی ہے خالی نعروں پر سیاست کرنے کے دن گنے جا چکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات کے دوران کیا میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے انتخابات میں پوری قوم سے وعدہ کیا تھا کہ روشن پاکستان کی منزل ہر صورت حاصل کر لیں گے اس وعدہ کی تکمیل 2017ء میں ملک کے طول و عرض میں نظر آئے گی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف وعدوں کو نبھانا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں عوام کو سنہرے خواب دکھا کر اقتدار حاصل کر لیاجاتا تھا بعدمیں عوام کا کوئی پرسان حال نہ ہوتا تھا لیکن مسلم لیگ ن کی قیادت نے سیاست میں وعدوں کی تکمیل کا نیا چلن دیا ہے اب عوام خالی نعروں کی سیاست کو دفن کر چکے ہیں

متعلقہ عنوان :