آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد مہاجرین کی بحالی بڑا چیلنج ہے، رستم شاہ مہمند

منگل 2 اگست 2016 11:21

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 اگست ۔2016ء) معروف تجزیہ کار رستم شاہ مہمند نے کہا ہے کہ نیشینل ایکشن پلان پر جزوی کام جاری ہے، اسے مزید موئثر بنانے کے لیے مذید اصلاحات کی گنجائش موجود ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد مہاجرین کی بحالی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کامیاب آپریش کے بعد فاٹا اور قبائلی بحالی کا کوئی کام نہیں کیا ہے ۔ کراچی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ رینجر شدت پسندوں خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کر رہی ہے تاہم کچھ سیاسی جماعتوں کو اس آپریشن پر تحفظات ہیں۔ رستم شاہ نے کہا کہ یہ آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ دہشتگردوں کے خلاف ہے اور سکیورٹی فورسز اسے بلا امتیاز جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :