رینجرز کو پورے سندھ میں خصوصی اختیارات نہ دیے گئے تو دیگر آپشنز پر غور کریں گے- ہمیں پیپلز پارٹی سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن کرپشن اور آپریشن پر تحفظات ہیں۔ رینجرز کو سیاسی نہیں بنانا چاہیے، کراچی آپریشن سندھ حکومت کی مشاورت سے شروع کیا گیا، جسے پورے پاکستان کی حمایت حاصل ہے اور اس دوران رینجرز کے 31 جوان و افسران نے اپنی جانیں قربان کیں جبکہ 89 جوان زخمی ہوئے۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا پریس کانفرنس سے خطاب
میاں محمد ندیم پیر 1 اگست 2016 18:10
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم اگست۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اگر رینجرز کو پورے سندھ میں خصوصی اختیارات نہ دیے گئے تو دیگر آپشنز پر غور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پیپلز پارٹی سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن کرپشن اور آپریشن پر تحفظات ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ نادرا کو شناختی کارڈ کی تصدیق کے لیے 6 ماہ کا وقت دیا تھا اور اس کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے حوالے سے شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق ضروری ہے، ایک ماہ قبل شروع ہونے والے تصدیقی عمل میں عوام نے توقعات سے بڑھ کر حصہ لیا۔اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نادرا نے 18 لاکھ ایس ایم ایس لوگوں کو بھیجے جب کہ عوام نے نادرا کو ازخود 26 لاکھ ایس ایم ایس بھیجے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ جبکہ تصدیقی عمل کے دوران اب تک 2 کروڑ 24 لاکھ شناختی کارڈز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں مجموعی طور پر ساڑھے 10 کروڑ شناختی کارڈز بنے ہوئے ہیں، تصدیقی عمل کے دوران 22 ہزارلوگوں نے بتایا کہ ان کے فیملی ٹری میں غیر متعلقہ شخص کا اندراج ہے جن میں ایک چوتھائی حصہ غیر ملکیوں پر مشتمل ہے، جب کہ 4 غیر ملکی نادرا سے رابطہ کرکے اپنی پاکستانی شہریت سے دستبردار ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈزمیں محکمے کی ملی بھگت شامل ہوتی ہے، تاہم غیر قانونی شناختی کارڈ کے حامل افراد کے خلاف 31 اگست کے بعد قانونی کارروائی ہوگی اور انہیں 14 سال کی سزا ہوگی، جبکہ جعلی شناختی کارڈ رکھنے والے کی اطلاع دینے پر 10 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سوا 3 سال کے عرصے کے دوران جعلی شناختی کارڈز کے علاوہ 2 ہزار سے زائد پاسپورٹس بھی معطل کیے گئے ہیں، 8 کروڑ سے زائد سمیں بھہ ختم کردی گئی ہیں جبکہ زیادہ تر مشتبہ شناختی کارڈز اور پاسپورٹس پرویز مشرف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں بنے۔چوہدری نثار نے کہا کہ قومی سلامتی کے حوالے سے آئندہ ہفتے اہم اجلاس ہوگا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور خفیہ اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے اور اس میں میں آئندہ کی پیشرفت سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔کراچی میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کے حوالے سے چوہدری نثار نے کہا کہ رینجرز کو سیاسی نہیں بنانا چاہیے، کراچی آپریشن سندھ حکومت کی مشاورت سے شروع کیا گیا، جسے پورے پاکستان کی حمایت حاصل ہے اور اس دوران رینجرز کے 31 جوان و افسران نے اپنی جانیں قربان کیں جبکہ 89 جوان زخمی ہوئے۔رینجرز کے قیام و اختیارات میں توسیع کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات سے متعلق ہمیں نہیں بتایا گیا اور رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے یہ بات میڈیا کے ذریعے پتہ چلی۔انہوں نے کہا کہ کچھ روز پہلے ہی کہا تھا رینجرز سندھ میں رہے گی، لیکن ترجیح ہے کہ کراچی آپریشن وفاق اور صوبے میں مکمل ہم آہنگی سے آگے بڑھے، ہمیں پیپلز پارٹی سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن کرپشن اور آپریشن پر تحفظات ہیں، جبکہ اگر پورے سندھ میں رینجرز کو اختیارات نہ دیے گئے تو دیگر آپشنز پر غور کریں گے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کئی روز کی تاخیر کے بعد آج رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھاآرمی چیف سے متعلق متنازع بینرز کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماوں اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ نے بینرز لگنے کا الزام مجھ پر لگایا، یہ دونوں بڑے وکیل ہیں لیکن ساتھ ہی بڑا آدمی بننے کا بھی ثبوت دیں۔انہوں نے کہا کہ میری زبان سے کوئی بات نکلتی ہے تو ان کی چیخ وپکار اور لمبے بیانات شروع ہوجاتے ہیں، یہ واقعی بڑے آدمی ہیں تو بینرز سندھ میں بھی لگے، سندھ میں کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟ بینرز لگانے والی جماعت کا سرغنہ ہمارے کہنے پر پنجاب سے گرفتار ہوا جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تفتیش جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.