چینی کی قیمتوں میں 8روپے فی کلوکا اضافہ‘مسابقتی کمیشن اورریگولیٹری ادارے بے بس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 1 اگست 2016 17:29

چینی کی قیمتوں میں 8روپے فی کلوکا اضافہ‘مسابقتی کمیشن اورریگولیٹری ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم اگست۔2016ء) شوگر مافیا نے ایک بار پھر چینی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے بھاری منافع کمانا شروع کردیا۔شوگر مافیا نے حکومت سے اربوں روپے کی سبسڈی لینے کے بعد راتوں رات چینی کی قیمتیں 8 روپے فی کلو تک بڑھادی ہیں۔چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر اجناس منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

چینی کی قیمتوں میں چند روز کے دوران کئی گنا اضافے سے عوام بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کا جینا روز بروز مشکل کرتی جارہی ہے، جبکہ عوام کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔دوسری جانب ملک میں بااثر شخصیات کی شوگر ملوں پر اجاراہ داری کے باعث مسابقتی کمیشن سمیت کئی ریگولیٹری ادارے ان شوگر ملز کے خلاف کوئی بھی ایکشن لینے سے گریزاں ہیں۔