مقبوضہ کشمیر میں24ویں روز بھی کرفیو ‘حریت رہنماﺅں کی اپیل پر 5 اگست تک ہڑتال بڑھادی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 1 اگست 2016 14:53

مقبوضہ کشمیر میں24ویں روز بھی کرفیو ‘حریت رہنماﺅں کی اپیل پر 5 اگست ..

سری نگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم اگست۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں24ویں روز بھی کرفیو نا فذ ہے۔حریت رہنماﺅں کی اپیل پر 5 اگست تک ہڑتال بڑھادی گئی ہے، وادی میں گزشتہ ماہ بھارت کی وحشیانہ کارروائیوں میں 74 کشمیری شہید اور 5 ہزار 509 زخمی ہوگئے۔مقبوضہ کشمیر میںتین ہفتوں کے بعد بھی صورتحال کشیدہ ہے۔

(جاری ہے)

آج بھی وادی میںکرفیو نافذ ہے ،حریت رہنما سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق اور یٰسین ملک گھروں میں نظر بند ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جولائی کے مہینے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 4 خواتین اور 12 نوجوان سمیت 74 کشمیری شہید ہوئے جس میں سے تین جعلی انکاونٹر اور 60 بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائی کا نشانہ بنے۔بھارت مخالف مظاہروں میں شریک 605 کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :