وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تیز رفتار کے ساتھ نئی کابینہ کے ارکان بھی متحرک ہو گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 1 اگست 2016 14:33

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تیز رفتار کے ساتھ نئی کابینہ کے ارکان ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم اگست۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تیز رفتار کے ساتھ نئی کابینہ کے ارکان بھی متحرک ہو گئی ہے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ لیجنڈکرکٹرحنیف محمدکی عیادت کرنے ہسپتال پہنچ گئے۔وزیر صحت اور مشیر محنت نے بھی صبح سے دفاتر کے دورے شروع کردئیے ،سندھ کے وزیرصحت ڈاکٹرسکندرمیندھرو نےسول ہسپتال ٹراماسینٹرپرچھاپا مارا۔

ڈاکٹرسکندر میندھرو نے ٹراماسینٹر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی سرزنش کی۔

(جاری ہے)

سکندر میندھرو نے کہا کہ مقررہ وقت میں ٹراما سینٹر مکمل کیوں نہیں ہوا؟ٹراماسینٹرمکمل ہونےکی حتمی تاریخ اسٹامپ پیپرپر لکھ کردیں،دی گئی تاریخ میں ٹراماسینٹرمکمل نہ ہوا تو کارروائی کریں گے۔وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر نے کہا کہ نقل کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،صوبے کے بند سکول کھولنابھی ترجیحات میں شامل ہے، اساتذہ وقت کی پابندی کریں۔دوسری طرف ترجما ن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول میں پولیس کی 4گاڑیاں رکھنےکےاحکامات جار ی کردیئے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول میں پہلے پولیس کی 9 گاڑیاں تھیں، پروٹوکول میں پولیس کی 5 گاڑیاں اب کم کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :