جے ڈی ڈبلیو شوگر ملزکو نوماہ کے دوران 1.70 ارب روپے منافع

پیر 1 اگست 2016 12:17

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اگست۔2016ء) جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز لمیٹڈ نے نوماہ کے دوران 1.70 ارب روپے کا بعد از ٹیکس نفع کمایا ہے۔ جس سے کمپنی کی فی حصص آمدنی 28.44 روپے تک بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق کمپنی نے گزشتہ سیزن کے دوران 0.76 ملین ٹن چینی کی پیداوار حاصل کی ہے جو چینی کی مجموعی پیداوار کے 15 فیصد کے مساوی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 30 جون 2016ء کو ختم ہونے والے نو ماہ کے مقابلہ میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 1.52 ارب روپے کا خالص نفع حاصل ہوا تھا اور اس کی فی حصص آمدنی 25.47 روپے رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :