اے این ایف نے پی آئی اے طیارے میں ہیروین سمگلنگ سکینڈل میں 12ملازمین کو حراست میں لے لیا ‘ذرائع

اتوار 31 جولائی 2016 23:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31جولائی۔2016ء) اے این ایف نے پی آئی اے طیارے میں ہیروین سمگلنگ سکینڈل میں 12ملازمین کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور سے بیرون ملک جانیوالی پر واز سے اے این ایف نے عاطف فیروز نامی شخص کو پی آئی اے کی پرواز 203سے گر فتار کر کے طیارے کے ٹوائلٹ سے 6کلو ہیروین چند دن پہلے پکڑی جسکے بعد اے این ایف نے پی آئی اے سمیت اےئر پورٹ کے عملے کے12ملازمین کو حراست میں لیکر انکو باہر منتقل کر دیا ہے جہاں سے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور مزید ملازمین کو بھی حراست میں لینے کا قومی امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :