مقبوضہ کشمیر کے کارگل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ بارودی سرنگ کا دھماکہ،2بھارتی فوجی ہلاک

اتوار 31 جولائی 2016 20:48

مقبوضہ کشمیر کے کارگل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ بارودی سرنگ ..

سرینگر /نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31جولائی۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے کارگل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ بارودی سرنگ کے دھماکے میں2بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق اودھمپور میں بھارتی فوج کی شمالی کمان کے ترجمان کرنل ایس ڈی گوسوامی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بارودی سرنگ کا دھماکہ اس وقت ہوا جب فوجی جوان جموں وکشمیرکے کارگل سیکٹر میں کنٹرول لائن پر گشت کررہے تھے ۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ دھماکے کے نتیجے میں گشتی پارٹی میں شامل 2اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے جنھیں فوجی ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ۔مرنے والے فوجیوں کی شناخت صوبیدار باسپا پاٹل اور سپائی حسنسیب خداوین کے نام سے ہوئی ہے ۔کرنل گوسوامی کا مزید کہنا تھاکہ صوبیدار پاٹل گشتی پارٹی کا سربراہ تھا جبکہ سپائی خداوین سکاؤٹ کو لیڈ کررہا تھا۔