عوامی تحر یک کی آل پارٹیز کا نفر نس‘ 6اگست سے ملک بھر میں حکومت مخالف احتجاجی تحر یک کا آغازکر نیکا اعلان

بڑے شہر وں میں ‘جلسے ‘جلوس ‘ ریلیوں اور دھر نوں سے کیا جا ئیگا ‘احتجاجی تحر یک کے دوسرے اور تیسر ے فیز کا اعلان بعد میں اپوزیشن جماعتوں کی مشاورتی کمیٹی کر یں گی‘پنجاب دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے رینجرز آپریشن کیا جائے ‘دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے ‘پانامہ لیکس کے معاملے پر سب سے پہلے وزیر اعظم نوازشر یف اور انکے خاندان کا احتساب کیا جا ئے‘ حکومت کشمیر سے متعلق منافقانہ پالیسی ترک کرے‘مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تشدد روکنے کیلئے موثرسفارتی کردارادا کیا جائے‘ ضرب عضب کامیابی سے جاری رکھنے پر افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘ قومی ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عملدرآمد کیا جائے کراچی اورسندھ میں آپریشن بلاامتیا ز جاری رکھا جائے ‘ ڈاکٹر طاہر القادری اور شیخ رشید کا آل پارٹیز کا نفر نس کے بعد مشتر کہ اعلامیہ

اتوار 31 جولائی 2016 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31جولائی۔2016ء) عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کا نفر نس کا مشتر کہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ6اگست سے ملک بھر میں حکومت مخالف احتجاجی تحر یک کا آغازبڑے شہر وں میں ‘جلسے ‘جلوس ‘ ریلیوں اور دھر نوں سے کیا جا ئیگا ‘احتجاجی تحر یک کے دوسرے اور تیسر ے فیز کا اعلان بعد میں اپوزیشن جماعتوں کی مشاورتی کمیٹی کر یں گی‘پنجاب دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے رینجرز آپریشن کیا جائے ‘دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے ‘پانامہ لیکس کے معاملے پر سب سے پہلے وزیر اعظم نوازشر یف اور انکے خاندان کا احتساب کیا جا ئے۔

اتوار کے روز عوامی تحر یک کے زیر اہتمام آل پارٹیز کا نفر نس ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی جس میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد سمیت پیپلزپارٹی ‘(ق) لیگ ‘جماعت اسلامی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین بھی شر یک ہوئے اجلاس کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سر بر اشیخ رشید احمد کے ہمراہ آل پارٹیز کا نفر نس کا مشتر کہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزمان گرفتار کرکے قانون کے مطابق تفتیش کی جائے‘پاناما لیکس پر وزیراعظم اور انکے خاندان سے تحقیقات کا آغاز کیا جائے‘: حکومت کشمیر سے متعلق منافقانہ پالیسی ترک کرے:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تشدد روکنے کیلئے موثرسفارتی کردارادا کیا جائے اور تمام اپوزیشن جما عتیں کشمیر یوں کی آزادی کی تحر یک کی مکمل سپورٹ اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں کیے جانیوالے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکو فوری بند کر نے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ضرب عضب کامیابی سے جاری رکھنے پر افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘ قومی ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عملدرآمد کیا جائے کراچی اورسندھ میں آپریشن بلاماتیاز جاری رکھا جائے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو گر فتار کر کے انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے جبکہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف احتجاجی تحر یک کا آغاز 6اگست سے کر نے کا فیصلہ کیا ہے جسکے تحت چھ اگست سے احتجاجی تحر یک کا آغاز احتجاجی دھر نوں ‘جلسے ‘جلوس اور ریلیوں سے کیا جا ئیگا ‘احتجاجی تحر یک کے دوسرے اور تیسر ے فیز کا اعلان بعد میں اپوزیشن جماعتوں کی مشاورتی کمیٹی کر یں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سی پیک کے حوالے سے تمام صوبوں کے تحفظا ت دور کر یں ا ور اپوزیشن کی25جماعتوں کی اس کانفرنس میں6قرار داد یں منظور کی گئیں ہیں اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے شیخ رشید احمد اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں اور رابطے کر یں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ احتجاج تحر یک کے دوران ہونیوالے جلسے ‘جلسوں کے اختتام پر چند منٹ کیلئے دھرنہ دیا جا ئیگا مگر احتجاجی تحر یک کے دوسرے اور آخری فیز میں کیا کر نا ہے اس کا فیصلہ اپوزیشن جماعتیں مشتر کہ طور پر مشاورت سے کر ینگی۔