سیکورٹی اداروں نے جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی کو واہگہ بارڈر تک جانے کی اجازت نہ دی

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سر اج الحق نے ریلی کے شر کاء سے مناواں میں ہی خطاب کر کے ختم کر نے کا اعلان کر دیا

اتوار 31 جولائی 2016 20:44

سیکورٹی اداروں نے جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی کو واہگہ بارڈر تک جانے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31جولائی۔2016ء) پو لیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی کو واہگہ بارڈر تک جانے کی اجازت نہ دی جبکہ جماعت اسلامی نے ریلی کو مناواں کے مقام ہی ختم کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز امیر جما عت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں بھار ت کے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کیخلاف اور کشمیریوں کی حمایت میں لاہور کے مال روڈ سے واہگہ باڈر تک ریلی نکالی گئی تاہم پو لیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے ریلی کو مناواں کے مقام پر ہی روک لیااور اسکو آگے جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جس پر جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سر اج الحق نے ریلی کے شر کاء سے مناواں میں ہی خطاب کر کے ختم کر نے کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ عنوان :