پولیس نے ایل پی جی چوروں کاگینگ پکڑ لیا‘ کروڑوں کی گیس چوری کا انکشاف

تھانہ صدر شیخوپورہ میں ایف آئی آر درج‘ایل پی جی ڈسڑی بیوٹرز ایسوسی ایشن کا ملزمان کو کیفر کردار پہنچانے کا مطالبہ

اتوار 31 جولائی 2016 19:57

لاہور/شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31جولائی۔2016ء) پاکستان کے مختلف اضلاع میں متعدد گیس چوری کی متعدد ایف آئی آر ہوئی جس میں سے ضلع شیخوپورہ کے تھانے صدر میں مقامی ایل پی جی کمپنی کی طرف سے کی جانے والی ایف آئی آر نمبر 547/16پر کاروائی کرتے ہوئے بل آخر پولیس نے ضلع خانیوال سے ایل پی جی چوری کرنے والا گینگ کے دو ملزم عزیز اور رمضان کو پکڑ لیا۔

درامدی و لوکل گیس کو کراچی سے لاہور لانے والے نیشنل ہائی وے پر گیس چوروں نے متعدد جگہ اپنے ٹکھانے بنائے تھے ۔ بیچ راستے میں ایل پی جی ٹینک/باؤزر کو ٹھکانوں پر کچھ وقت کیلئے کھڑا کر کے لاکھوں کی گیس چوری کی جاتی تھی اورایل پی جی کمپنی کا تحقیقات کرنے پرایل پی جی ٹینک، باؤزر کا ڈرائیور گیس کی لیکیج کا بہانہ کر دیتا تھا۔

(جاری ہے)

بہت عرصہ سے ایل پی جی چوروں کا گینگ اس کاروائی میں ملوث تھا اور چند سیاسی باآثر شخصیات اس گینگ کی پشت پناہی کر رہیں تھی۔

ابھی تک کروڑوں کی گیس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر تھانہ شیخوپورہ میں درج ہے ۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوی ایشن پاکستان نے حکومت سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ چےئرمین عرفان کھوکھر نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور آئی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ دن دیہاڑے گیس چوری کی وارداتوں کو رکوایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع شیخوپورہ کے تھانہ صدرکے ایس ایچ اوغلام عباس سے درخواست ہے کہ کسی بھی سیاسی دباؤ میں مت آئیں اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے تک ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان ساتھ کھڑی ہے۔ایل پی جی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چےئرمین عرفان نزید کاہلوں نے کہا ہے کہ ملزمان کو کسی کی سفارش پر چھوڑا گیا تو تھانہ کہ باہر ایل پی جی ٹینک کھڑے کر کہ بھر پور احتجاج کریگے۔ اس چوری کے گینگ کی وجہ سے ایل پی جی ٹرانسپورٹ کا شعبہ بدنام ہو رہا ہے۔ براہ کرم حکومت اسکو سنجیدگی سے لے۔