وفاقی حکومت کا کراچی میں دہشتگردوں،جرائم پیشہ افراد اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ

حکومت نے رینجرز،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان سے کراچی میں فیصلہ کن آپریشن کرنے سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ،رینجرز اختیارات بحال ہوتے ہی شہر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ،انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر دہشتگردوں،جرائم پیشہ افراد اور ٹارگٹ کلرز کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی،ذرائع

اتوار 31 جولائی 2016 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31جولائی۔2016ء) وفاقی حکومت نے کراچی میں دہشتگردوں،جرائم پیشہ افراد اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا،رینجرز اختیارات بحال ہوتے ہی آپریشن کا فیصلہ کن مرحلہ شروع کیا جائے گا تاکہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت رینجرز کے اختیارات ختم ہونے پر مزید توسیع کیلئے صوبائی حکومت کو درخواست نہ کرنی پڑے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے رینجرز،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان سیکراچی میں فیصلہ کن آپریشن کرنے سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ہے۔رینجرز اختیارات بحال ہوتے ہی کراچی میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیے جائیں گے،انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر دہشتگردوں،جرائم پیشہ افراد اور ٹارگٹ کلرز کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی،آپریشن کا یہ مرحلہ گذشتہ ڈیڑھ سال سے کئی گنا تیز ہوگااور کوشش کی جائے گی کہ دو سے تین ماہ کے دوران تمام مطلوبہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جاسکے۔ذرائع کے مطابق آپریشن میں تیزی لانے کا فیصلہ رینجرز اختیارات ختم ہونے پر بار بار توسیع سے متعلق صوبائی حکومت کو درخواست کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :