وزیراعظم کی سابق کرکٹرحنیف محمد کوعلاج کی تمام سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت

سابق کرکٹرحنیف محمد پاکستان کے لیجنڈ ہیں،علاج میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،نواز شریف

اتوار 31 جولائی 2016 18:02

وزیراعظم کی سابق کرکٹرحنیف محمد کوعلاج کی تمام سہولیات فراہم کرنیکی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی ۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے اب تک کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سابق کرکٹرحنیف محمد کوعلاج کی تمام سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ علاج میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاس سے جاری بیان میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹرحنیف محمد پاکستان کے لیجنڈ ہیں۔ ان کی پاکستان کے لیئے قابل تحسین خدمات ہیں۔ کرکٹ لیجنڈ کے علاج کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی، جبکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑی جائی گی۔

متعلقہ عنوان :