میونسپل کمیٹی سبی کے منتخب نمائندوں کی دوروزہ تربیت،لوکل گورنمنٹ 2010ایکٹ کے بارئے میں آگاہی و معلومات فراہم کی گئیں

اتوار 31 جولائی 2016 17:42

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء ) بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام اور رورل ڈویو لپمنٹ اکیڈمی کے باہمی اشتراک سے میونسپل کمیٹی سبی کے منتخب نمائندوں کی دوروزہ تربیت،لوکل گورنمنٹ 2010ایکٹ کے بارئے میں آگاہی و معلومات فراہم کی گئیں ،تربیتی ورکشاپ میں میونسپل چیئرمین حاجی محمد داؤدرند سمیت کونسلران نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تفصیلات کے مطابق بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام اور رول ڈویلپمنٹ اکیڈمی کے باہمی اشتراک اور یورپی یونین کے خصوصی تعاون سے بلدیاتی نمائندوں کو لوکل گورنمنٹ 2010ایکٹ کے بارئے میں تربیتی ورکشاپ میں آگاہی و معلومات فراہم کی گئیں ورکشاپ میں میونسپل کمیٹی سبی کے چیئرمین حاجی محمد داؤد رند سمیت میو نسپل کونسلران حاجی محمد حیات رند،میر عبدالستار رند ،کاشف بھٹہ،راشد حبیب ،ملک شاہ میر خان ڈندور،امان اﷲ سومرو،فیض محمد مینگل ،مہر دین عرف پھلو جمالی ،گل زمان ہانبھی کے علاو ہ ورکشاپ میں بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کیپروگرام منیجر محمد اسماعیل مستوئی، ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر محمد رمضان مینگل ،ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر نریش کمار کندوانی،مانیٹرنگ آفیسر صائمہ رشید،اکاؤنٹس کلرک محبوب علی و دیگر نے بھی شرکت کی،دوروزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد داؤدرند ،ریجنل پروگرام منیجر محمد اسماعیل مستوئی،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر نریش کمار کندوانی،ماسٹر ٹریئنی محمد اسلم جتوئی نے خطاب کرتے ہوئے نچلی سطح پر عوام کو بلدیاتی اداروں کے ثمرات سے مستفید کرنے کے لیے بلدیاتی نمائندوں کو اپنے اختیارات اور ذمہ داریوں کے بارئے میں آگاہی ہونا لازمی ہے اور لوکل گورنمنٹ 2010کے ایکٹ کے تحت نچلی سطح پر عوامی مسائل کے حل میں مقامی کونسلوں اور بلدیاتی نمائندوں کا کلیدی کردار ہے جس کے تحت بلدیاتی نمائندئے عوامی مسائل میں کمی لاکر ایک بہترین معاشرئے کے قیام کو یقینی بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر عوامی مسائل پر زیادہ تر ادارک بلدیاتی نماؤندوں کو ہی حاصل ہوتا ہے جو اپنے ارد گرد کے سماجی مسائل کو بہتر انداز میں مجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے آردیننس 2010کے ایکٹ کے تحت عوامی مسائل کے حل میں منتخب نمائندوں کو معاونت حاصل ہوتی تاکہ بلدیاتی اداروں کے ثم،رات سے عوام نچلی سطح پر مستفید ہوسکیں،تقریب کے آخر میں چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی داؤد رند اور ریجنل پروگرام منیجر بی آر ایس پی محمد اسماعیل مستوئی نے تربیتی ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کئیں علاوہ ازیں ضلع کچھی کی یونین کونسل مٹھڑی میں بی آر ایس پی کے زیر اہتمام دورزہ تربیتی ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا ،جس میں مقامی کونسلوں کے منتخب کونسلران نے شرکت کی تربیتی ورکشاپ کے مہمان خصوصی نوابزادہ میر حاجی فضل رحمن رئیسانی تھے جنہوں نے مقامی کونسلران میں اسناد تقسیم کئیں۔

متعلقہ عنوان :