صحافت معاشرے کا اہم ستون اورعوا می رائے کو بدلنے کیلئے موثر ہتھیار ہے ، چیئرمین ڈاکٹر صلاح الدین مینگل

اتوار 31 جولائی 2016 17:42

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء ) ،پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر صلاح الدین مینگل نے کہا ہے کہ صحافت معاشرے کا اہم ستون اورعوا می رائے کو بدلنے کیلئے موثر ہتھیار ہے اس لئے صحافی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کو ہیرو بنانے کی بجائے پریس کونسل آف پاکستان کے الیکٹرونک میڈیا کیلئے طے شدہ ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کرے تاکہ نظریہ پاکستان اور ریاست وحکومت کیخلاف غلط پروپیگنڈے کا روک تھام کیاجاسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر ڈاکٹر صلاح الدین مینگل نے حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ کو ادارے کی کارکردگی ،مسائل اور مشکلات بتاتے ہوئے تجویز پیش کی کہ کوئٹہ میں میڈیا کیلئے پریس کمپلیکس کاقیام عمل میں لایاجائے اور پریس کونسل کے کوئٹہ میں زونل دفتر کے قیام کیلئے صوبائی حکومت اراضی اور فنڈز فراہم کرے تاکہ مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی کیساتھ ساتھ حکومت کیخلاف منفی اور غلط پروپیگنڈے کی حوصلہ شکنی کی جاسکے حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ الیکٹرونک وپرنٹ میڈیا بلوچستان کی منفی تصویر پیش کرنے کی بجائے قومی مفادات کو مد نظررکھتے ہوئے بلوچستان کی مثبت پہلوؤں اوراقدامات کواجاگر کرنے کیلئے اپنا موثرکرداراداکریں اوراس ضمن میں غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہوں پر مبنی خبروں کی اشاعت سے گریز کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :