ماضی میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا لیکن ا ب ایک ایک پائی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو گی ،محمود خان

نام نہاد سیاستدان گمراہ کن پروپیگنڈوں کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر ر ہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل ، ثقافت

اتوار 31 جولائی 2016 17:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء)خیبر پختونخوا کے وزیرکھیل ، ثقافت ، میوزیم اور امور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ضلع سوات کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائی ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لئے ضلع بھر میں سڑکوں ، پلوں ، طبی وتعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن ، آبپاشی ، آبنوشی جیسے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے ان علاقوں میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا عنقریب سوا ایکسپریس وے پر تعمیراتی کا افتتاح کر رہے ہیں اور اس طرح لنڈاکئی سے لے کر باغ ڈھیری تک دریائے سوات کے کنارے سڑک کی تعمیر اتی کام پر بھی کام آغاز کر دیا جائے گاجس سے ضلع سوات میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور سوات ایک بار پھر دنیا کی سیاحوں کے لئے توجہ کا مرکز بن جائے گا ۔

(جاری ہے)

محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے معاشرے سے ظلم و ناانصافیوں کے خاتمے اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لئے قوانی وضع کر دئیے ہیں تاکہ لوگوں کو انصاف کی سستی فراہمی ان کی دہلیز پر فراہم ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام تحصیلوں میں جدید سہولیات سے آراستہ سپورٹس کمپلیکس کے منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور سیر و تفریح کے بہترین مواقع مل سکے ۔

انہو ں نے کہا کہ بعض مفادپرست اور نام نہاد سیاستدان گمراہ کن پروپیگنڈوں کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر ر ہے ہیں لیکن عوام اب ان کے دھوکے میں آنے والے نہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ماضی میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا لیکن اب قومی خزانے کی ایک ایک پائی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو گی ۔