وفاقی وزیر خزانہ اسحاق کی نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو مبارک

اتوار 31 جولائی 2016 17:35

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق نے نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو مبارک دیتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارر نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو بھاری اکثریت سے منتخب ہونے پر ٹیلی فون کرکے مبارک دی۔ انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے بھر پور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ قبل ازیں وزیر خزانہ نے نو منتخب سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کو بھی ٹیلی فون کر کے انہیں سپیکر کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی۔

متعلقہ عنوان :