وفاقی وزیر پرویز رشید کی راجہ فاروق حیدر خان کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک

اتوار 31 جولائی 2016 17:35

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے راجہ فاروق حیدر خان کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق حیدر کی قیادت میں وزیرا عظم نواز شریف کے ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے کو آزاد کشمیر میں آگے بڑھائیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے تہینتی پیغام میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف بسنے والے کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تاریخی کردار ادا کرے گی

متعلقہ عنوان :