بڑے اورچھوٹے بھائی کی بادشاہت نے پاکستان کوکنگال کردیا‘فرخ جاوید مون

ر ملکی اور غیر ملکی قرضوں کے باعث مہنگائی کی رفتار میں بہت تیزی آگئی ہے‘سابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

اتوار 31 جولائی 2016 17:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے اندرونی و بیرونی قرضوں کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں ،ملکی معیشت بدترین بحران کا شکار ہے حکمران غریب عوام پرسیلزٹیکس لگا کران کا خون نچوڑ رہے ہیں اورعوام کے خون پسینے کی کمائی کودونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑے اورچھوٹے بھائی نے جمہوریت کی آڑمیں بادشاہت کا نظام مسلط کرکے پاکستان کوکنگال کردیا ہے ۔کرپشن ،کمیشن ،بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اوراووربلنگ نے غریبوں کے چہروں سے مسکراہٹ چھین لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے آئی ایم ایف سے قرض لینے کی وجہ سے متوسط طبقہ کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے اور ملکی اور غیر ملکی قرضوں کے باعث مہنگائی کی رفتار میں بہت تیزی آگئی ہے جس سے غریب آدمی کی زندگی مشکل سے مشکل تر ہوتی جا رہی ہے اور حکمران کشکول اٹھاکر دنیا کاچکر لگارہے ہیں۔