وزیر اعلیٰ کالیجنڈ کرکٹرحنیف محمدکے صاحبزادے شعیب محمدکو ٹیلی فون ،جلد صحت یابی کیلئے دعا

حنیف محمد ہمارا قومی اثاثہ ہیں،پنجاب حکومت حنیف محمد کے علاج معالجہ کے اخراجات برداشت کرے گی:شہبازشریف

اتوار 31 جولائی 2016 17:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لیجنڈ کرکٹرحنیف محمدکے صاحبزادے شعیب محمدکو ٹیلی فون کیااور عظیم کرکٹرحنیف محمدکی جلد صحت یابی کیلئے دعا اورنیک خواہشات کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے شعیب محمدسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حنیف محمد ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور کرکٹ کے میدان میں ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔پنجاب حکومت حنیف محمد کے علاج معالجہ کے اخراجات برداشت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حنیف محمد کرکٹ کے عظیم کھلاڑی ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ حنیف محمد کوجلد صحت عطافرمائے۔

متعلقہ عنوان :