کچھی میں کرپشن کا واویلا کرنے والے خود کرپشن کا سب سے بڑے شہنشاہ ہیں ، میر عاصم کردُ گیلو

اتوار 31 جولائی 2016 17:19

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء ) کچھی میں کرپشن کا واویلا کرنے والے خود کرپشن کا سب سے بڑا شہنشاہ ہے چوروں ڈاکووں اور قاتلوں کوپناہ دینے والے کس شرم سے ہم پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں ہمارا دامن صاف اور پاک ہے کرپشن کو قومی جرم اور غداری سمجھتے ہیں عوام چوروں ڈاکووں ظالموں اور کرپٹ عناصر اور سیاسی اور جمہوری لیڈروں میں فرق بخوبی سمجھتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چئیرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو نے مذکورہ کرپشن کے شہناہ کے خلاف کرپشن کا ریفرنس قومی اسمبلی میں بھی پیش کیا تھا ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے عوام کو تنہا اور کرپٹ عناصر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے کچھی بولان و سابق وزیر میر عاصم کردُ گیلو نے پی ٹی آئی رند پینل کے میونسپل کمیٹی مچ میں اپوزیشن لیڈر ماما رفیق سمالانی کی اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت گیلو پینل مین شمولیت کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس شمولیت تقریب میں میو نسپل کمیٹی مچھ کے چئیرمین حاجی محمد جان بابے کردُ ضلع کونسل بولان کے ممبر حاجی مولا داد راییجہ حاجی محمد سردار یار محمد کرد عباس کردُ سابقہ ناظم رئیس غلام سرور کردُ جمیل احمد کردُ ملک ولایت سمالانی عبدالظاہر سمالانی جلال خان سمالانی ماما عثمان سمالانی ،صابزادہ عبدالجبار سردار ثنا ء اللہ کردُ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی میر عاصم کردُ گیلو نے کہا ہم عوام کے حقیقی نمائندے ہیں اور عوام کے حقوق کی پاسداری کرتے رہیں گے اور بلا رنگ و نسل تعصب عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں مسلم لیگ ن وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ زہری کی قیادت میں منظم و متحرک ہے اور اچھی حکمرانی کی صوبے میں بہترین مثال قائم کی ہے انہوں نے کہا مچھ کے مسائل کے حل کے لئے میری ہدایت پر چئیرمین میونسپل کمیٹی مچھ حاجی محمد جان بابے کردُ بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور عوام کے مسائل ان کی دیلیز پر حل ہو رہے ہیں اس موقع پر مسلم لیگ ن کچھی کے صدر ملک اسد اللہ سمالانی نے کہا مخالف گروپ کامیونسپل کمیٹی مچ میں اپوزیشن لیڈ ر ماما رفیق سمالانی کی ساتھیوں سمیت گیلو پینل میں شمولیت ہمارے مشن ہمارے کردار اور عمل کی سچائی کا منھ بولتا ثبوت ہے بعد ازاں ماما رفیق سمالانی نے مچ کے مسائل سے میر عاصم کردُ گیلو کو آگاہ کیا انہوں نے ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دیہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :