ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص ہلاک

اتوار 31 جولائی 2016 17:19

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق اتوار کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے جوری میں نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیالیویز نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی جہاں فوری طور پر نعش کی شناخت نہیں ہوسکی۔ لیویزمزیدکارروائی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :