شیخ رشید اور طاہر القادری آنکھوں سے تعصب کی عینک اتارکر پنجاب حکومت کی کارکردگی کاجائزہ لیں ‘آزاد علی تبسم

پنجاب پولیس کوپنجاب میں جدیدسہولتیں فراہم کی گئی ہیں، پنجاب پولیس کے ہر اہلکا ر اور افسر کاریکارڈ کمپوٹرائزڈ کردیا گیا ‘رکن پنجا ب اسمبلی

اتوار 31 جولائی 2016 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء ) مسلم لیگ (ن )کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ شیخ رشید اور طاہر القادری آنکھیں کھولیں اور آزاد کشمیر کے انتخابات کے نتائج دیکھیں ،وہ تعصب کی عینک اتارکر پنجاب حکومت کی کارکردگی کاجائزہ لیں توانہیں معلوم ہوگا کہ پنجاب میں پولیس کی کارکردگی دوسرے صوبوں سے بہتر ہے، آزاد کشمیر کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کی مثالی کامیابی سے شیخ رشید اور عمران خان بوکھلاگئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی خیبرپختون خواہ میں کارکردگی بارے پریس کانفرنس حقائق کے برعکس ہے۔ پنجاب پولیس کوپنجاب میں جدیدسہولتیں فراہم کی گئی ہیں، پنجاب پولیس کے ہر اہلکا ر اور افسر کاریکارڈ کمپوٹرائزڈ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس سے ہم پوری طرح آگاہ ہیں،شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں ترقی کا سفرتیزی سے جاری ہے اور ہر محکمہ کو جدید خطوط پر کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے یہ محکمے اپنی کاکرردگی بہتر بنارہے ہیں ،پنجاب میں عوام کے مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اپنے منشور پر عمل کررہی ہے اس کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں اور عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیا ہے ۔دھرنے دینے والوں کو ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں مل سکا ۔تحریک انصاف کے جمہوریت کے خلاف اٹھنے والے تمام اقدامات ناکام ہوئے اور عوام نے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا،عوام کو علم ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ان کے مسائل حل کررہی ہے اس لئے وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔