حنیف محمد کے علاج معالجہ کے تمام اخراجات وفاقی حکومت بر داشت کریگی اللہ لیجنڈ کو جلد صحت یاب کرے وزیر اعظم

حنیف محمد کے علاج میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑیں گے نوازشریف کا بیان

اتوار 31 جولائی 2016 17:16

حنیف محمد کے علاج معالجہ کے تمام اخراجات وفاقی حکومت بر داشت کریگی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کرکٹ کے لیجنڈ حنیف محمد کے علاج معالجہ کے تمام اخراجات وفاقی حکومت بر داشت کریگی ۔ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ اللہ تعا لیٰ لیجنڈ کرکٹرحنیف محمد کو جلد صحت یاب کرے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہاکہ حنیف محمد پاکستان کرکٹ کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔نواز شریف نے کہاکہ کرکٹ کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں ان کی خدمات گراں قدر ہیں وزیر اعظم نے کہاکہ کر کٹ لیجنڈ کے علاج معالجہ کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی وزیر اعظم نے کہاکہ حنیف محمد کے علاج میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :