منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف حبیب الرحمن گیلانی کی تقرری کے حوالے سے قائم کمیشن نے وزارت اوورسیز سے تفصیلات طلب کر لی

اتوار 31 جولائی 2016 17:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف حبیب الرحمن گیلانی کی تقرری کے حوالے سے قائم کمیشن نے وزارت اوورسیز سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی چیئر مین عامر مگسی کا کہنا تھا کہ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کیا ایم ڈی او پی ایف کی تقرری ایس ای سی پی کے مطابق ہوئی ہے یا نہیں اور اس میں شفافیت کتنی ہے۔ وزارت سیکرٹری خضر حیات خان نے کمیٹی کو جلد ایم ڈی او پی ایف کی تقرری کے حوالے سے تفصیلات دینے کا وعدہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :