وزارت اوورسیز ہیومن ریسورس نے تمام ذیلی اداروں سے نیب زدہ افسران کو فی الفور ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

اتوار 31 جولائی 2016 17:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) وزارت اوورسیز ہیومن ریسورس نے تمام ذیلی اداروں سے نیب زدہ افسران کو فی الفور ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جعلی ڈگری ہولڈرز کے خلاف بھی قانونی شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کو وزارت ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی سیکرٹری نے ای او بی آئی ، ڈبلیو ڈبلیو ایف، او پی ایف میں موجود جعلی ڈگری ہولڈرز اور نیب کی گرفت میں آنے کے بعد دوبارہ بحال ہونے والے افسران کی فہرست طلب کر لی ہے۔

بہت جلد انکو عہدوں سے ہٹانے کے بعد انکے پھر سے ریفرنس نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق افسران و سٹاف کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے بھیا داروں کے سربراہوں کو کہا گیا ہے کہ ڈگریوں کی تصدیق پھر سے کروائی جائے اور جعلی ڈگری والے افسران و سٹاف کے مقدمات ایف آئی اے کو دیئے جائیں

متعلقہ عنوان :