کراچی، لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور حنیف محمد کو طبیعت ناساز ،ہسپتالمنتقل

اتوار 31 جولائی 2016 17:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) پاکستان کے سابق عظیم کھلاڑی اور لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور حنیف محمد کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا لٹل ماسٹر حنیف محمد کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ حنیف محمد کو اس سے قبل بھی طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔1934 میں پیدا ہونے والے حنیف محمد نے 55 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 337 رنز تھا، حنیف محمد کو طویل ترین 914 منٹ کی اننگز کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے

متعلقہ عنوان :