تھانہ سبزی منڈی اور پیرودھائی کا ایکا: جرائم پیشہ عناصر کی پناہ گاہیں کھول کر ماہانہ لاکھوں روپے وصول کرنے لگے

اتوار 31 جولائی 2016 17:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 جولائی ۔2016ء) تھانہ سبزی منڈی اور پیرودھائی نے ایکا کرتے ہوئے اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کی پناہ گاہیں کھول کر ماہانہ لاکھوں روپے وصول کرنے لگے ہیں متوقع کارروائی کے اندیشے کے باعث دونوں تھانوں کی حدود میں رہنے والے ملزمان دویرے تھانے کی حدود میں بھیج کر پناہ کی چھتری تان لی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں تھانوں کی حدود میں غیر قانونی طور پر آباد افغانیوں سے بھتہ وصولی کے لئے اہلکار مخصوص کر لئے گئے ہیں جبکہ بھتہ نہ دینے والے غریب افغانیوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے جاتے ہیں ذرائع کے مطابق تھانہ نیو سبزی منڈی اسلام آباد اور تھانہ پیرودھائی منشیات فروشوں فرائم پیشہ عناصر اور فحاشی کے اڈے چلانے والوں کے لئے محفوظ پناگاہیں بن گئی ہیں دونوں تھانوں کی حدود میں آباد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی کی صورت میں سڑک کراس کر کے دوسرے تھانے کی حدود میں چلے جاتے ہیں اور پولیس ان کو گرفتاری کے لئے حدود کا بہانہ بنا لیتی ہیں ذرائع کے مطابق علاقے میں آباد افغانیوں سے باقاعدہ بھتہ وصول کیا جاتا ہے اور جو افغانی بھتہ نہیں دے سکتے ہیں انہیں غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا جاتا ہے ذرائع کے مطابق پیرودھائی بس سٹینڈ میں درجنوں کی تعداد میں فحاشی کے اڈے پولیس کی سرپرستی میں چل رہے ہیں اور اڈے کے مختلف مقامات پر خواجہ سرا کھڑے ہو کر سرعام دعوت گناہ دیتے ہیں ذرائع کے مطابق تھانہ نیوسبزی منڈی اور تھانہ پیرودھائی جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں سے ماہانہ لاکھوں روپے کماتے ہیں اور دونوں تھانوں پر تعیناتی کے لئے پولیس اہلکار اپنے افسران بالا کو بھارتی رشوتیں پیش کرتے ہیں ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں چوری ، ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث زیادہ تر گروہ انہیں علاقوں میں آباد ہیں مگر ان کے خلاف کسی قسم کی کارروئای نہیں کی جاتی ہے جس سے دونوں تھانوں کی حدود میں آباد عوام کو مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :