شہدادکوٹ کے قریب 3 سالہ بچہ پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اتوار 31 جولائی 2016 17:02

شہدادکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) شہدادکوٹ کے قریب 3 سالہ بچہ پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ، واقعے کے بعد گھرمیں کہرام برپا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

گاؤں رسول بخش مگسی میں گھر کے اندر پانی کے تالاب میں کھیل کے دوران تین سالہ معصوم بچہ جعفر ولد سیوومگسی پاؤں پھسلنے کے باعث گر پڑا جسے ورثاء نے فوری طور پر نکال کربیہوشی کی حالت میں شہدادکوٹ ہسپتال لے آرہے تھے کہ بچہ سانس پھولنے کے باعث راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔ڈاکٹرز کیجانب سے بچے کے موت کی تصدیق کے بعد ورثاء نعش کو اپنے گاؤں لے گئے ۔معصوم بچہ کی نعش اچانک گھر پہنچی تو کہرام برپا ہوگیا

متعلقہ عنوان :