کراچی ،سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان پولیس کیلئے درد سر بن گئے

اتوار 31 جولائی 2016 16:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) کراچی میں سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان ایسٹ زون پولیس کیلئے درد سر بن گئے، پولیس نے ملزمان کے خاکے تیار کر لئے،تلاش کا عمل بھی تیز کردیا ۔

(جاری ہے)

کراچی کے ضلع ایسٹ میں سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان پولیس کیلئے پریشانی کا سبب بن گئے، ایسٹ زون پولیس نے مطلوب رام جانے گروپ کی تلاش شروع کردی، اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کے خاکے تیار کر لئے گئے۔ جبکہ دونوں ملزمان کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے، پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ان ملزمان کی معلومات فراہم کرنے والے شخص کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا،اور مکمل تحفظ بھی فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :