شہر قائد میں رینجرز اور پولیس سرگرم ،62ملزمان کو دھرلیا گیا

اتوار 31 جولائی 2016 16:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) شہر قائد میں رینجرز اور پولیس سرگرم ،تابڑ توڑ چھاپے،آپریشن ،کاروائی،62ملزمان کو دھرلیا۔اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مختلف کاروائیوں میں62ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔کاروائیاں لیاری،بفرزون،حیدری،بھینس کالونی،اے بی سینا لائن،پاک کالونی ،موچکو،بلدیہ ٹاؤن اور کھارادر میں کی گئیں گرفتار ملزمان میں8کا تعلق سیاسی جماعت جبکہ5کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے گرفتار ملزمان قتل،بھتہ خوری ،ٹارگٹ لنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :